ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ : حاملہ خاتون نے108ایمبولینس میں ہی بچی کو دیا جنم

منڈگوڈ : حاملہ خاتون نے108ایمبولینس میں ہی بچی کو دیا جنم

Sat, 05 Dec 2020 12:23:50    S.O. News Service

منڈگوڈ،5؍دسمبر (ایس او نیوز)یہاں ایک حاملہ خاتون کو زچگی کا درد شروع ہونے پر اسپتال جانے کے لئے  108ایمبو لینس طلب کرلی گئی ۔ ایمبولینس تو وقت  پر پہنچ گئی مگر اس حاملہ کو اسپتال پہنچانے کے دوران راستے پر درد بڑھ گیا اور اس نے ایمبولینس میں ہی ایک صحت مندبچی کو جنم دے دیا۔

ایمبولینس کے اندرایمرجنسی خدمات کے عملے میں شامل  دھن راج، ایمبولینس ڈرائیور پرکاش ، سینئر اسسٹنٹ نرس گورمّا  کامت نے زچگی کی کارروائی انجام دی۔ اور زچہ و بچہ کو منڈگوڈ سرکاری اسپتال میں پہنچادیا۔ 


Share: